اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے،100 روز کے پلان میں میڈیا یونیوورسٹی شامل ہے۔
اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ صاف اور شفاف طریقے سے حکومت آگے بڑھ رہی ہے،ہم جو کچھ کریں گے یا نہیں کرسکیں گے اسے عوام کے سامنے رکھیں گے، عوام کو حقائق سے آگاہ رکھے گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔کرپشن کی معلومات فراہم کرنے والےافراد کو 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لیے ایکٹ لے کر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت نے 100 دنوں میں بے پناہ اقدامات کیے جس میں جدید ترین میڈیا یونیورسٹی سمیت شہری کسی بھی ادارے سے معلومات حاصل کرسکتا ،متعلقہ محکمہ 10 دن میں معلومات دینے کا پابند ہوگا۔