ر?نجرز ?? مختلف علاقو? م?? ?ارروائ? ، 12ملزمان گرفتار

224

 کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کاررائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے کارروائیاں کنواری کالونی ، لائنز ایریا ، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں کیں ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور گاڑی برآمد کر لی ہے ۔