مرغی کاگوشت فی کلوگرام قیمت370 روپے کی بلند سطح ترین سطح پرپہنچ گئی

572
A giant chicken belonging to the Brahma breed walks around its enclosure in Kosovo. AS if there wasnít enough terrifying things on the internet, a new viral video clip of a humongous chicken is putting the frighteners on web surfers. The video, posted a few days ago, shows a gargantuan chicken stepping out of a coop and walking around its enclosure. The video has racked up over 70M views. It is unclear exactly how tall or heavy the chicken is, which led some to suggest itís a man in a suit or an optical illusion. The original video was posted on a chicken enthusiast Facebook page. .. SEE COPY AND VID Ö PIC BY NEWS DOG MEDIA Ö +44 (0)121 517 0019

کراچی :مرغی کی طلب میں اضافے اورسپلائی میں کمی کے باعث کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلوگرام قیمت370روپے کی بلند سطح ترین سطح پرپہنچ گئی ہے ۔اس ضمن میں مرغی فروشوں نے بتایاکہ شادی سیزن کے باعث مرغی کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں مرغی کی سپلائی کم ہے جس کے باعث زندہ برائلر مرغی کی قیمت225روپے فی کلوگرام جبکہ گوشت کی قیمت370روپے کی بلند ترین سطح تک جاپہنچی ہے ۔مرغی فروشوں کے مطابق اس وقت زیادہ تر مال پکوان ہاؤسز اور شادی ہالز کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ مرغی کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث عام گاہکوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولٹری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے ۔