ذوالفقار مرزا آج عدالت م?? پ?ش ?ونگ?

259

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا آج اے ٹی سی کی عدالت میں پیش ہوں گے، غیر معمولی  سیکیورٹی اقدامات کے تحت عدالت جانیوالے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی آج صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اے ٹی سی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت جانے والے دونوں راستے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے۔ اے ٹی سی کے اطراف کے راستوں کو کنٹینر لگا کرسیل کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے اطراف موجود پتھاروں کو بھی ہٹا دیا