جمہوریت کے استحکام کیلیے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کریں

50

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے راناطٰہ خاں،جنر ل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانورنے اپنے مشترکہ بیان میں جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کے لیے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔منفی سیاست ملک وقوم کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کو ختم کرکے اعتماد کی فضاء کو سازگار بنایا جائے ۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ہر شخص پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپناسرمایہ بیرون ملک منتقل کرنا چاہتا ہے۔70برسوں سے کبھی تبدیلی کے نام پر اور کبھی سہانے خواب دکھاکرپاکستانی قوم کے ساتھ کھیل کھیلاجارہاہے۔حقیقی تبدیلی کے لیے نظام کی تبدیلی بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام مسائل کاحل دین اسلام کے اندرپنہاں ہے۔ اسلامی قوانین پر عمل پیراہوکر ہی ہم معاشرے میں موجود خرابیوں کاخاتمہ اور ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔عرب کے اندر بھی ایک معاشرہ تھا جو ہر قسم کی برائیوں سے بھراہواتھا لیکن دین اسلام کے آنے کے بعد وہی معاشرہ امن کا گہوارہ بن گیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس جیسامعاشرہ پھروجود میں نہیں آیا،اسی لیے جماعت اسلامی آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملکی تمام مسائل کاحل شریعت کے نفاذ میں ہے اور معاشی ترقی کی ضمانت بھی اسلام پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکی کوشش کررہی ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ قرآن وسنت کی دوری کی وجہ سے آج ہم پستی میں گررہے ہیں اورذلت ہمارامقدربنتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسندعناصراور سیکولر ذہن رکھنے والے لوگ دینی جماعتوں اوردین اسلام کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔عالمی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں اسلام کابول بالاہواس لیے آئے روزاسلام پسندوں اور دین اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کرتی رہتی ہیں۔رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کانفاذ ہوگااور ملک وقوم کودرپیش تمام مسائل حل ہونے کے ساتھ پاکستان کی فضاء میں امن قائم ہوجائے گا۔
ہارون آباد،ٹریکٹر ٹر الی کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار جاں بحق
ہارون آباد (آئی این پی)چک نمبر 62فور آر کے قریب حادثہ ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ قر یبی گاؤں چک نمبر 62فور آر کے قر یب موٹر سائیکل سوار اسرار ولد سرور بٹ ٹریکٹر ٹر الی کی زد میںآکر جان کی بازی ہار گیاموٹر سائیکل سوار اسرار بٹ اپنی موٹر سائیکل سوار ہو کر اپنے گاؤں 102سکس آر جا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا ۔