ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے،زمرک خان

49

سبی( آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوزیر زراعت بلوچستان انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے ، اے این پی عوام دوست پالیسیوں سے ترقی وخوشحالی عوام کا مقدر بن چکی ہے عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پرچی ہمارے لیے استعمال کیا، اب ہماری ذمے داری ہے کہ عوامی مسائل کا تدارک کریں ،ہمیشہ حق وسچ کی جیت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل ممبر میر سعید احمد خجک سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،قبل ازین میر سعید احمد خجک نے صوبائی وزیر زراعت اے این پی کے مرکزی رہنما کومبارک بادپیش کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا جو خوش آئندہے حق وسچ کی جیت ہوئی کیونکہ عام انتخابات میں عوام نے اپنا ووٹ اے این پی کی کارکردگی عوام دوست پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا آج اے این پی کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش ہے۔ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلیے فعال کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے اے این پی کے عوام دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلیے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی ہے پارٹی عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی جو وعدے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے ان کو پورا کرنے کیلیے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کررہا ہے انہو ں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا اپنا مقصد بنایا ہمیں کرسی یااقتدار کا کوئی شوق نہیں عوام کی پرچی ہما رے لیے استعمال ہوئی خدمت کر نے کیلیے کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں آئے اب ہماری ذمے داری ہے کہ عوامی مسئلہ مسائل کا خاتمہ کرکے ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں جیت ہمیشہ حق وسچ کی ہوتی ہے اسی وجہ سے سپریم کورٹ میں کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو ہر علاقہ میں فعال بناکر عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلیے کام کریں۔