سانح? نلتر ?? ش?داء ?? نماز جناز? ادا

235

سانحۃ نلتر میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے میجر التمش،میجر فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔
گزشتہ روز نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید والے آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹس میجر التمش،میجر فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کی نماز جنازہ گلگت میں ہیلی پیڈ پر ادا کی گئی۔نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
نمازجنازہ کے بعد میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جب کہ حادثے میں مرنے والے فلپائن اور ناروے کے سیفروں کے علاوہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں بھی اسلام آباد کے نور ایئرخان بیس لائی جارہی ہیں۔