ایس او ایس ولیج اورسینی پیکس کے درمیان معاونت کا معاہدہ
کراچی : پاکستان کی سر فہرست انٹرٹینمنٹ کمپنی سینی پیکس لمیٹڈ اور ایس او ایس چلڈرنز ولیج پاکستان کے درمیان لاوارث بچوں کی تعلیم سے متعلق معاونت کے لیے معاہدہ ، دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر سینی پیکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مس مریم ال باچہ اور ایس او ایس چلڈرنز ولیج پاکستان کی صبا فیصل نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت سینی پیکس ایس او ایس کے یتیم بچوں سے متعلق کاموں کے فروغ میں اپنی معاونت فراہم کرے گا
،اس موقع پر ایس او ایس ولیج کی صبا فیصل نے اس اشتراک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نئے رشتے سے نہ صرف سماجی کاموں کو دوسروں تک پھیلانے میں مددحاصل ہوگی بلکہ یہ ان کے عطیہ کنندگان اور معاونت فراہم کرنیوالوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ سینی پیکس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایس او ایس کی کاوشوں میں اپنی معاونت فراہم کرنے جارہاہے، سینی پیکس اپنے ہر عطیہ اور ہرمنٹ سے پاکستان بھر میں موجود لاکھوں بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے، قومی اوربین الاقوامی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی ایک شعبہ اکیلے یہ سب کچھ کرسکے، جب آپ کسی بات پر متحد ہوتے ہیں تو اس کے حیرت انگیز نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔