سمندر میں تیل کے پھیلاو کے خلاف اقدامات جاری ہیں،رئیر ایڈمرل ذکاالرحمان

321

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے مورخہ 4 سے 6 دسمبر 2018 ؁ تک نویں بارہ کوڈا مشق کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مشق کا افتتاحی سیشن مورخہ 4دسمبر 2018 ؁ کو بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں منعقد کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل ذکاالرحمان ، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر، ترکی کے قنصل جنرل تولگا یوسیک، سنئیر آفیسر ز، گورنمنٹ اور نجی اداروں کے سربراہان، غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ترکی، چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اومان، بحرین، قطر، مالدیپ اور سری لنکا سے 20غیر ملکی مبصرین اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تما م مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد National Marine Disaster Contingency Plan (NMDCP)کی روشنی میں سمندر میں تیل کے خلاف اقدامات کرنا اور سرچ و ریسکیو کے طریقہ کار کو وضع کرنا ہے۔ اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بارہ کوڈا مشق ہر سال باقاعدگی سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے زیر انتظام منعقد کی جا رہی ہے۔سمندر میں تیل کے پھیلاو کے خلاف اُٹھائے جانے والے اقدامات اور سرچ و ریسکیو کی ضروریات کو علاقائی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے غیر ملکی مبصرین کی اس مشق میں شمولیت ایک اہم اقدام ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کہا کہ اس مشق کے دوران اجاگر کئے گئے تعلقات مستقبل میں
کسی بھی ناگہانی صورتحال میں علاقائی اداروں سے درکار کوششوں کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے اپنی کوششوں کو بروئے کار لانے کے لئے خصوصی طور پر شرکت کرنے اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو اس مشق کے بہترین انعقاد پر ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تما م قومی اور اس سے منسلک اداروں کا ہر وقت تیار رہنا اخلاقی زمہ داری ہے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ بارہ کوڈا مشق میں سرچ و ریسکیو آپریشن کی شمولیت اور فضائی و بحری یونٹس کی موجودگی سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی
ایجنسی کی زمہ دارانہ سمندری حدود میں ریسکیو آپریشن کی انجام دہی کے لئے قدرتی آفات کے خلاف نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بحیرہ عرب میں مجموعی طور پر سیکورٹی اور ماحول کو خوشگوار بنانے اور اس خطے سمیت پوری دنیا ا کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بہترین جگہ بنانے کا خواہاں ہے اور رہے گا۔
اس مشق کا سمندری فیز مورخہ 5 دسمبر2018 ؁ کو کراچی کے قریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہو گا جبکہ زمینی فیزمیں
مورخہ6دسمبر2018 ؁کو کلفٹن ساحل پر تیل کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مشق کی جائے گی۔
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی یونٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی اور مختلف گورنمنٹ اور سول ادارے جن میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت برائے سمندری معاملات، وزارت دفاع، وزارتِ داخلہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی، قومی ادارہ برائے سمندری جغرافیہ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، سندھ انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی، محکمہ موسمیات پاکستان، بحریہ فاؤنڈیشن، چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ، شیل پاکستان لمیٹڈ، پاکستان آئل ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل آئل ریفائنری لمیٹڈ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی، سٹی گورنمنٹ کراچی، بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پاکستان ا سٹیٹ آئل، ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ لمیٹڈ،کراچی نیوکلےئر پاور پلانٹ ، حبکو، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹربیوشن کمپنی،سول ایوی ایشن اتھارتی، نیشنل انسٹیٹیوٹ میری
ٹائم پالیسی ریسر چ شامل ہیں جو اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔