سر? لن?ا ن? پا?ستان ?? خلاف ?وم س?ر?ز ?? ش??ول ?ا اعلان ?رد?ا

413

کولمبو:  سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ دورے کا آغاز 11 جون سے ہوگا

سری لنکن بورڈ  نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کردیا ،دورے میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ایک سائیڈ میچ، تین  ٹیسٹ، پانچ  ون ڈے اور  دو  ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں ملکوں کو درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ۔ پچیس جون سے ہونے والےدوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کولمبو کریگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ پالے کیلی میں تین جولائی سے شروع ہوگا ۔

دونوں ملکوں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائےگا، دوسرا میچ 15 جولائی کو پالے کیلی ، تیسرا میچ 19 جولائی کو کولمبو میں ہوگا۔ چوتھے ایک روزہ انٹر نیشنل میچ 22 جولائی کو کولمبو میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کا آخری میچ 26 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا ۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلا جائے گا اور اس کی میزبانی ہمبنٹوٹا کریگا