جیل میں کوئی بھی جائے لیکن احتساب بے لاگ ہو،اجمل حسین

62

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سب کے احتساب کے لیے برابری کا ماحول پیدا کرنے میں ناکام ہے۔ احتساب تو نیب اور دیگر عدالتی اداروں کے ذریعے ہی ہورہاہے لیکن حکومتی رویہ اور و زرا کے بیانات احتساب کو انتقام کا رنگ دے رہے ہیں جس سے کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔ پاناما زدہ 436 افراد کا بے لاگ احتساب ہو جائے تو احتساب کا نظام درست پٹڑی پر آ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کیس خود وزیراعظم عمران خان کی ساکھ کو بری طرح مجروح کر چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں کوئی بھی جائے لیکن احتساب بے لاگ ہو، سب کا ہو اور قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک و ملت کی ترقی کے لیے عوام اپنے آپ کو قانون اور ضابطوں کا پابند بنائیں۔ قانون کی پابندی نہ کرنے سے سراسر تباہی انسانی معاشرے کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے تمام اصولوں کی پابندی کر کے حادثات سے بچا جا سکتاہے۔ طبیعت اور مزاجوں میں تحمل ہی قانون کا پابند بناتاہے۔