ا نگل?ن? ن? ا?? م?چ م?? پانچ ??ب?و ?را ?ال?

204

ڈبلن: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا۔

جمعہ کو ڈبلن کے مقام پر کھیلے گئے آئرلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ایک ساتھ ہی پانچ کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دے دی۔

ون ڈے کیپ حاصل کرنے والوں میں ظفر انصاری، ڈیوڈ ویلی، مارک ووڈ، جیسن روئے اور جیمز ونس شامل ہیں۔ میچ سے قبل سابق انگلش کرکٹرنک نائٹ نے کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ پہنائی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے رواں برس منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے سے بھی محروم رہی تھی۔