ب?ارت? فوج گول? بارود ?? شد?د ?م? ?ا ش?ار

235

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کو گولہ بارود کی شدید کمی کا سامنا ہے اور وہ کسی بھی ملک سے طویل جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کا ذخیر وافرمقدار میں موجود نہیں اور اسے شدید جنگی سازوسامان کی کمی کا سامنا ہے۔بھارت کے پاس محتاط اندازے کے مطابق 15سے20دن کا جنگی ذخیرہ موجود ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ 20دن تک کسی ملک سے جنگ کرسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 دن کیلیے گولہ بارو دکاذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی یکسر نظر اندازکی جاچکی ہے اور اسے اس کمی کو پورا کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگے گا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملکی سطح پر تیار تیجاس لڑاکا تیارے بھی جنگی ضروریات پر پورا اترنے میں ناکام ہوچکا ہے۔