کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب ایک کلینک پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو زرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلینک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کلینک میں موجود ہیو میو پیتھک ڈاکٹر انور علی عابدی سیمت دو افراد جا ں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتان منتقل کردیا ہے۔