پا?ستان ?? پ?ل? فتح،??س? س?ر?ز ج?ت ل?

190

پاکستان نے دورہ بنگلادیش میں آخر کار جیت کی پیاس بھجالی۔ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ،ٹی ٹوئنٹی میں شکست اور پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد سیریز کے آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 328رنز سے شکست دے کر نہ صرف دورے کی پہلی فتح حاصل کی بلکہ ٹیسٹ سیریز بھی ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز پاکستان کو جیت کے لیے 9وکٹیں جبکہ میزبان ٹیم کو 488رنز درکار تھے۔بنگلادیش نے63رنز ایک وکٹ کے نقصان پراپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی تو پاکستانی بالرز کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے کوئی بلے باز ڈٹ نہ سکا۔بنگلادیشی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اروقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 221رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ان فٹ شہادت حسین بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔
ہوم ٹیم کی جانب سے مومن الحق نے 68رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جب کہ تمیم اقبال 42اور شوواگاتا ہوم 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
گرین کیپس کے سب سے کامیاب بالر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 4وکٹیں حاصل کیں۔عمران خان نے 2،حفیظ،وہاب ریاض اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔