ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ۱۹۔ ۲۰۱۸ ؁ء سندھ

202

انٹر کالیجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ۱۹۔ ۲۰۱۸ ؁ء کا سندھ اسپورٹس بورڈ میں انعقاد کیا گیا جب ۶ سے ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸ ؁ء تک جاری رہا۔ اس مقابلے میں سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ ( حسین آباد، کراچی) کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔ سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ نے گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج کو سخت مقابلے کے بعد ۲ ۔۳ سے شکست دی ۔ اس مقابلے کا اسکور کچھ اس طرح سے رہا

پہلا میچ سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ کے علی مرتضیٰ کامرس کالج کے وہاب کو ۷۔۱۱، ۱۱۔۶، ۹۔۱۱، ۱۱۔۶، اور ۱۲۔۱۰ کے بعد ۳۔۲ رہا ۔ جب کہ دوسرا میچ سر آدم جی کے سعید حیدر نے کامرس کالج کے تمیم کو ۶۔۱۱، ۱۶۔۱۸، ۷۔۱۱، کے بعد صفر۔۳ سے شکست دی ۔ تیسرے میچ میں سر آدم جی کے مُحب حیدر نے کامرس کالج کے مُحب اللہ کو ۸۔۱۱ ، ۳۔۱۱، ۱۱۔۵ اور ۷۔۱۱ کے بعد ۱۔۳ سے شکست دی ۔ چوتھے میچ میں سر آدم جی کے علی مرتضیٰ کو کامرس کالج کے تمیم سے ۱۱۔۷، ۸۔۱۱، ۴۔۱۱، ۱۱۔۹،۱۱۔۳ کے سخت مقابلے کے بعد ۲۔۳ رہا۔ پانچوال اور آخری سیٹ سر آدم جی کے سعید حیدر نے کامرس کالج کے وہاب کو ۷۔۱۱، ۵۔۱۱، ۸۔۱۱ کے بعد صفر۔۳ سے شکست دے کر ۲۔۳ سے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا اور انٹر کالیجیٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ۱۹ ۲۰۱۸ ؁ء کی فاتح تیم قرار پائی ۔

اس ٹور نامنٹ میں سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ کی اسپورٹس کو آرڈینیٹر مس سیما شمیم نے اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چیف گیسٹ گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل سرور علی شاہ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن طارق ابرار بھی موجود تھے اور شیخ مظہر D.P.E کینٹ کالج کلفٹن نے بطورسپروائزر کے فرائض انجام دیے ۔ مشتاق احمد D.P.E فاطمیہ کالج نے امپائر کے فرائض انجام دیے ۔