د?شتگرد ??سات? اس?ا خاندان ب?? د?شتگرد? ?ا ذم? دار،پبل? نو?س جار?

264

خیبرپختونخوا حکومت نے پٌبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ دہشتگرد کے ساتھ اس کاخاندان بھی دہشتگردی کاذمےدارہوگا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ خاندان کے کسی بھی فردکےلاپتاہونےکاپولیس اورپولیٹیکل ایجنٹ کوبتایاجائے، لاپتا شخص دہشت گردی میں گرفتاریا ہلاک ہواتوخاندان کےسربراہ سےپوچھاجائے گا جب کہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہ کرانے پر خاندان کےسربراہ کوسزاہوسکےگی اور ان سزاؤں میں خاندان کےسربراہ کی جائیداد کی ضبطگی،عمرقیداورپھانسی شامل ہیں۔
پبلک نوٹس کے مطابق دہشتگردی میں ملوث فرد کی تصویر،تفصیلات متعلقہ حکام کودینا خاندان کی ذمے داری ہوگی۔