ب?ارت? پول?س ن? ?اس?ن مل? ?و گرفتار ?رل?ا

467

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک، سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو سرینگر سے گرفتارکر لیا،جبکہ میر واعظ عمر فاروق اور نعیم خان تاحال گھروں میں نظربند ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتارکیاگیاجبکہ میرواعظ عمر فاروق اور نعیم خان کو نظربند رکھا ہے۔

گرفتار حریت رہنما عوامی ریلی کی قیادت کرنے بیج بہاڑہ جار ہے تھے کہ پولیس نے انھیں پانتھہ چھوک سے گرفتار کر کے مقامی تھانے میں منتقل کردیا۔ حریت رہنما نعیم خان کا کہنا ہے کہ پولیس کی اس کارروائی سے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے لوگوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

کشمیری حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر ایک بار پھر سراپا احتجاج ہے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے مقبوضہ وادی میں بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔