ش?خ عمران الحق ?و پ? ا?س او ?? نئ? ا?م ?? بنان? ?? منظور?

229

نجی ایل این جی ٹرمینل کے شیخ عمران الحق کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ایم ڈی بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق نجی ایل این جی ٹرمینل کےسی ای او شیخ عمران الحق کی بطورایم ڈی پی ایس اوتقرر کی سمری منظورکرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ عمران الحق کی تقرری کا نوٹیفکیشن اگلے ماہ جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ بطور ایم ڈی پی ایس او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔