ل?ن?نگ س? قبل ??ل? ?اپ?ر ب? قابو ?وا،ا?ئر چ?ف مارشل

193

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈ کرنے سے قبل بےقابو ہواجب کہ  لینڈنگ کے مقام پر بیس کمانڈر بھی موجود تھے۔
حادثے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم آئی17کےپائلٹس بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتےہیں اور حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت رکھتے تھے۔
ایئرچیف مارشل کے بقول وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پرتھا، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈ کرنے سے قبل بےقابو ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا۔