حکومت نے بین الاقوامی دباؤ کے تحت آسیہ بی بی کو آزاد کیا

47

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں عبدالستار بیگا، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم نے ضلع کونسل چوک میں جماعت اسلامی کی کامیاب حرمت رسولﷺ کانفرنس پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت آسیہ معلونہ کو رہا کرنے والے حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخیوں کو معمول بنالیا ہے، جن کیخلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہ سکے۔ حکومت نے بین الاقوامی دباؤ کے تحت آسیہ بی بی کو آزاد کیا۔ اسلامی ملک میں حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ناموس رسالت کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے۔