وز?راعظم ?ا ملائ?ش?ن ?م منصب ?و فون،سف?ر?? ا?ل?? ?? ?لا?ت پراظ?ارافسوس

299

وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے نلتر حادثے میں ملائشین سفیر کی اہلیہ کی ہلاکت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے میاں نوازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری محمد نجیب کو ٹیلی فون کیا اور نلتر حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ملائیشن ہم منصب کو بتایا کہ حادثہ نلتر کی وادی کے دورے کے دوران پیش آیا، میں بھی نلتر جا رہا تھا کہ راستے میں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ سفیروں کو لے جانیوالے 4ہیلی کاپٹرز میں سے ایک میں فنی خرابی ہو گئی اور ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل بے قابو ہوکر عمارت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضائع ہوا۔
وزیر اعظم  نےملائیشین سفیر کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حبیبہ بنت محموداچھی شخصیت کی مالک تھیں جن کے مرنے پر پاکستانی قوم گہرے دکھ اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔