ح?ومت مل?? ترق? اور خوشحال? ?? لئ? دن رات ?وشا? ??، وفاق? وز?ر تجارت

222

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے ،ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان پورہ گرجاکھ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر گروہ ملک کی خوشحالی اورترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے مسلسل سازشوں میں مصروف ہے لیکن عوام حکومت پر اپنا اعتماد قائم رکھیں اور متحد ہوکر ترقی دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں۔