راولپن??:نلترش?داء ?? نمازجناز? ادا ?ر د? گئ?

223

نلتر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ ایئر بیس پر ادا کر دی گئی ۔ نمازجنازہ میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی ۔

راولپنڈی چکلالہ ایئر بیس پر نلتر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ایئرچیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ سمیت دیگر فوجی حکام اور اعلیٰ سول قیادت نے شرکت کی ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی ۔