امریکا میں فیس بک کے خلاف ایک اور مقدمہ کردیا گیا

122

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دفتر استغاثہ نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کے خلاف اعداد و شمار کے غلط استعمال پر مقدمہ قائم کر دیا ہے۔

 وکیل استغاثہ کارل ریسین نے بتایا کہ فیس بک اپنے صارفین کی معلومات کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ فیس بک نے مارچ میں تسلیم کیا تھا کہ اس کے 87 ملین صارفین کا ڈیٹا کیمبرج اینالیٹیکا کے پاس تھا اور جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ فیس بک کی جانب سے اس مقدمے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔