سونے کی فی تولہ قیمت 68ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی

187
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars

ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 68000روپے پر پہنچ گئی،دس گرام سونے کی قیمت 44روپے اضافے سے 58300روپے ہو گئی

ٓٓآٹھ دسمبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے 64900روپے ، دس گرام کابھاؤ 55641روپے رہی

کراچی :عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1256ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا

فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 68000روپے پر پہنچ گئی،دس گرام سونے کی قیمت 44روپے اضافے سے 58300روپے رہی ۔قبل ازیں8دسمبر کو بھی عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں6ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1242ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے 64900روپے ، دس گرام سونے کی قیمت 128روپے اضافے سے 55641روپے رہی ،جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت880روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی