کوئٹہ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک  ورکرز یونین بلوچستان کا تعزیتی اجلاس 

63

کوئٹہ (آئی این پی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونین کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی، چیف آرگنائزر سید محمد لہڑی، سیکرٹری عبدالحئی، وائس چیئرمین عبدالباقی لہڑی، جوائنٹ سیکرٹری محمد یار علیزئی، فنانس سیکرٹری ملک محمد آصف اور سیکرٹری نشر و اشاعت سید آغا محمد سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میںآپریشن سب ڈویژن کچہری کے ایس ڈی او اصغر خان ، ایس ڈی او RED سردار ضیاء الرحمن، لورالائی سب ڈویژن کے سردار محمد خان کے کزن سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔