بلوچستان کے ضلع دکی میں مٹی کا تودہ  گرنے سے ایک کانکن جاں بحق

61

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن بادام ولد ولی ساکن افغانستان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانکن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی۔