پسنی اور گوادر میں اراضی کی سیٹلمنٹ کی تحقیقات شروع

43

کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ پسنی اور گوادر میں اراضی کی سیٹلمنٹ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اکثر اسکیمیں اب بھی نامکمل ہیں، معاملہ پہلی بار ہم دیکھ رہے ہیں۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ پسنی اور گوادر میں اراضی کی سیٹلمنٹ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیا یہ حقیقی کام نہیں ہے جو آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے بھی ہے۔ دس سال میں پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کے لیے چار سو ارب دیے گئے، اکثر اسکیمیں اب بھی نامکمل ہیں۔