?راچ?:شا? ف?صل م?? فائرنگ ، ?? ا?س پ? گار?سم?ت جا? بحق

265

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق اور ان کا گن مین جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی عید گاہ گراؤنڈ کے ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور ان کا گن مین شعیب جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے ۔ ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے فائرنگ کے وقت ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی ہوٹل پربیٹھے تھے ۔ ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی شاہ فیصل کالونی کے ہی رہائشی تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور ان کی تعداد چار تھی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی سندھ ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج بھی تھے ۔