کوئٹہ: حوالہ کے ذریعے رقم منتقل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

73

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایف آئی اے نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین کی نگرانی میں کی گئی۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمان شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان امان اللہ خلجی اور جلال الدین بارکزئی کو گرفتار کر لیاگیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے رقم منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔