م??ر? اوپن ??نس،ن?ال، مر?، ن?ش?ور? اور بر?چ س?م? فائنل م?? پ?نچ گئ?

298

رافیل نڈال، اینڈی مرے، کائی نیشکوری اور ٹامس برڈچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف پرتگالین پلیئر گریگور ڈیمترف کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈین پلیئر میلوس راﺅنک کو سخت مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، تیسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے امریکن پلیئر جان اسنر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں جاپانی پلیئر کائی نیشکوری نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دی۔