نیو یارک کی مشہور سڑک بانی پاکستان کے نام سے منسوب

414

امریکہ:نیویارک کے علاقے بروکلین میں موجودہ کونی آئی لینڈ ایونیو میں واقع ایک سڑک کو  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ قراردا د نیویارک کےکونسل  بروکلین کے ممبر جمانے ولیمز نے پیش کی تھی ،جسے  کچھ دنوں قبل بھاری اکثریت سے منظوری  کرلیا گیا۔

سڑک کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیے جانے کا اعلان پاکستانی-امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر واکل احمد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جب کہ  واکل احمد نے اس موقع پر کونی آئی لینڈ کو ’لٹل پاکستان‘ قرار دے دیا ۔

یاد رہے کہ ’محمد علی جناح وے‘ کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔