حکومت کو چاہیے جتنی چادر ہے اتنے پاؤں پھیلائے،چوہدری نثار

258

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ   پاکستان پہلے ہی غیروں کے قرض میں  جکڑا ہوا ہے، اب دوستوں کے قرض میں نہ جکڑ ے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک  یواےای، سعودی عرب اور چین   سے امداد  وقتی ہے پاکستان کے چند ماہ  تو گزر جائے گے لیکن امداد سے پاکستان میں ترقی نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی غیروں کے قرضوں میں جکڑا ہوا ہےاب کہیں دوستوں کےقرضوں میں نہ جکڑ جائے۔حکومت کو چاہیے کہ جتنی چادر ہے اتنے ہی پاؤں پھیلائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مشورہ دیاتھاکہ عدلیہ وفوج کے لیےبراہ راست تلخ الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں لیکن انہوں نے میری نہیں مانی ۔اگر مان لیتے تو آج  پاکستان میں انکی حکومت ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ حالات شدید ترین سیاسی بحران کی نشاندہی کر رہے ہیں حکومت اس  بات کوسمجھ لیے کہ ملک اپوزیشن کےبغیر نہیں چل سکتا۔حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اپوزیشن میں صرف نواز شریف ،شہباز شریف اور زرداری ہی نہیں ہیں بلکہ دیگر   جماعتیں بھی  ہیں۔

چوہدری نثار نے احتساب  کے حوالے سے کہا کہ  احتساب حکومتیں نہیں بلکہ ادارے کرتےہے  اور اومنی گروپ کا احتساب حکومت نہیں سپریم کورٹ کر رہی ہے ۔جب نیب یا عدالت کا فیصلہ ہو تو حکومت کہتی ہے کہ یہ ہم نےکیا حکومت کو چاہیں  کہ  اس قسم کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے طریقہ کا رمیں شفافیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ متنازع احتساب اس ملک کیلیے زہر قاتل  ہے،تحفظات دور نہ کیے گئے تو یہ احتساب انتقام ہوگا۔