آئندہ ہفتے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

45

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں آئندہ ہفتے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ، کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے ، بارکھان3 جب کہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔