باجو?ا?جنس? م?? ر?مور? بم د?ما??،3 افراد جا? بحق

300

باجوڑایجنسی: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں گاڑی پرریموٹ کنڑول حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

سرکاری زرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک جان محمد سمیت پانچ  افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق قبائلی رہنما کا قافلہ وہاں سے گزر رہاتھاکہ اچانک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعددافراد بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

سرکاری زرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے