صولت مرزا ?و پ?انس? د?ن? ?? ت?ار?ا? م?مل،?ل ل??ا?ا جائ? گا

268

متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگرد صولت مرزا کو کل صبح مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔پھانسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ایم کیوایم کے دہشت گرد صولت مرز ا کو کل بلوچستان کے مرکزی جیل مچھ میں لٹکایا جائے گا۔ پھانسی کی نگرانی کےلیےجوڈیشل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں ناکے قائم کرکے پولیس اور فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کومنگل کی علی الصبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی۔مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے اور پھانسی سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت صولت مرزا کو 12 مئی کو پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ بھی جاری کر چکی ہے۔

 خیال رہے کہ صولت مرزا نے رواں برس 18 مارچ کو اپنی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل نشر کئے گئے ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ یہ انٹرویو سامنے آنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 اپریل تک کے لئے روک دیا گیا تھا اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ دنوں پولیس اور خفیہ اداروں کے افسران کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مچھ جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا سے تفتیش کی۔