قصور کے علاقے پیر والا کے قریب تیز آندھی کے باعث بجلی کی ہائی ٹینشن تارگرگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس زرائع کے تیز آندھی کے باعث پیروالا روڈ پر بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرگئی جس کی زد میں آکر دو راہگیر جاں بحق ہوگئے پولیس زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد ماموں اور بھانجا تھے واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔