پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا ساتواں دور آج اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالرز کی آئندہ قسط کے اجراء سے متعلق بات چیت ہوگی۔
آ ئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔
مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آ ئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر کے قسط کے ادائیگی کی منظوری دے گا جو جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات گزشتہ ہفتے دبئی میں ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معاشی حالت کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کی وزرات خزانہ اور آئی ایم وفد کے درمیان مذکرات ہر تین ماہ بعد ہوتے ہیں۔