حکومت عوام کے لیے ریلیف کی کوئی پالیسی مرتب نہ کرسکی

85

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2018 ء میں نہ قانون سازی کر سکی اور نہ ہی عوام کے لیے ریلیف کی کوئی پالیسی وضع کر سکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ ہر ہفتے اسمبلی میں سوالات کے جواب دیں گے اس پوری مدت میں نوازشریف کی طرح وہ بھی اسمبلی میں نہیں آئے اسی طرح پارلیمانی سیاست کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی کی تیاریاں کر رہی ہیں ۔ غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات، مینڈیٹ کو چرانااور ریاستی طاقت کے ساتھ تبدیل کرنا جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہوگا۔کوئی بھی حکومت ریاستی طاقت سے دوسرے کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتی ہے تو سیاسی جمہوری اور پارلیمانی عمل کو محفوظ رکھنا ممکن نہیں رہتا۔