جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل 

100

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل ،ناظم انتخاب ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے بیلٹ پیپرزکی گنتی کے بعد نومنتخب ارکان شوریٰ کااعلان کردیاجس کے مطابق پی پی7کلرسیداں سے راجا ضمیرالرحمن ،پی پی 8گوجرخان زاہد قریشی وراجہ محمدعمیر،پی پی9دولتالہ چودھری عابد حسین وعظمت محمو داعوان ،پی پی10 چودھری امتیازاحمدوخالد محمود مرزا ،پی پی12راولپنڈی امتیازعلی اسلم ،پی پی13راولپنڈی ملک محمدالیاس و میجر (ر) محمد منیراعظم ،پی پی19 ٹیکسلا شمس الرحمن سواتی و خالد نور اور پی پی20واہ کینٹ سے محمدوقاص خان ، رفیق احمد و ڈاکٹر مسعود خان ارکان منتخب ہوئے ،جبکہ امیر ضلع راجا محمد جواد ، جنرل سیکرٹری امجد حسین شاہ ، نائب امر ظفرالحسن جوئیہ ، چودھری عطا ربانی اور جاوید احمد قریشی بلحاظ عہدہ ارکان شوریٰ ہوں گے ۔ ضلعی ترجمان کے مطابق نومنتخب اراکین شوریٰ جنوری کے وسط میں امیرضلع راولپنڈی راجا محمدجوادکی زیرصدار ت اجلاس میں اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھائیں گے ۔