پوری قوم کو بحرانوں سے نکلنے کیلیے عزم نو کرنا ہوگا،چودھری عمرفاروق

84

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی110کے امیرچودھری عمرفاروق،جنرل سیکرٹری اقبال منورنے کہاہے کہ 2018 ء سال گزر گیا، اچھی یادوں کے علاوہ تلخ حقائق چھوڑ گیا ہے۔ 25 جولائی کے انتخابات میں دھاندلی،65پنکچرز کی تحقیقات ہنوز باقی ہیں۔ کرپشن کے خاتمہ اور عوام کے خون پسینے کی کمائی جو لوٹ لی گئی، کی واپسی کا خواب تشنہ ہی رہا۔پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں قانون سازی اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں۔ پانی کی قلت بڑھتی ہی گئی لیکن ڈیموں کی تعمیر کا آغاز تک نہیں ہوسکا۔ پوری قوم کو بحرانوں سے نکلنے کے لیے عزم نو کرنا ہوگا ۔ چودھری عمرفاروق نے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا جھوٹے دعوؤں، غرور اور اقتدار کی مستی میں داغے کھوکھلے بیانات سے خود ہی اپنی ساکھ خراب اور حالات میں بے یقینی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات اور حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی اوسط آمدن اور قوت خرید میں کمی ہوگئی۔