نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہی ملکی مسائل کا حل ہے ،امجدشاہ 

59

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید امجدحسین شاہ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے ذریعے دیانتداراوراللہ سے ڈرنے والے افراد کواقتدارکی مسند تک پہنچانے کی جدوجہد کررہی ہے ہمارے پیش نظردنیاو ی عہدے نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کے نام پرقائم ہونے والی پاکستانی ریاست میں نظام مصطفی ﷺقائم ہوجائے ،اسلام کے اصول وضابطے اپنا کرہی قوم کومسائل کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے نومنتخب امیرجماعت اسلامی زون پی پی13ملک محمدالیاس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیرزون نے مشاورت کے بعد فیض رسول کے زونل جنرل سیکرٹری ، مولانا عبدالقہار،مشتاق انجم وقاری مقبول احمد کونائب امرااورسرداررفیع الدین کوزونل صدرجے آئی یوتھ مقررکیا ۔