حوثی باغیوں نے یمن میں سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی پانچ روزہ جنگ بندی کی پیشکش قبول کرلی۔ باغیوں کا کہناہےکہ فائربندی کی خلاف ورزی پر بھرپورکارروائی کی جائے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق حوثی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل شرف لقمان نےکہاکہ یمن میں جنگ بندی کی سعودی کی تجویز قبول کرتے ہیں لیکن صدر منصور ہادی کے فوجیوں نے خلاف ورزی کی توبھرپورکارروائی کریں گے۔
سعودی عرب کی تجویز کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد منگل سے ہوگا۔ دوسری جانب یمن میں اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائی جاری رہی۔ صوبے بیدا میں کارروائی سے دو شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔