شفقت حس?ن ?? عدالت? ?م?شن بنان? ?? درخواست مسترد

239

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی۔

شفقت حسین نے عمر کے تعین سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نےفیصلہ ہونے کے تک شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 3روزقبل درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنادیا گیا۔عدالت نے عمر کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی اور پھانسی پر حکم امتناع ختم کردیا۔