میرپور میں پاکستان اور بنگلادیشن کے مابین کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ قریباً ڈیڑھ دن قبل ختم ہوگیا لیکن آئی سی سی نے وقت ضائع کرنے پاکستان پر جرمانہ کردیا۔
میرپورٹیسٹ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے دن ہی ہوگیا اور پاکستان نے یہ مقابلہ جیت کرسیریز اپنے نام کرلی تاہم نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری چیف کرو نے پاکستانی ٹیم کو وقت ضائع کرنے کا مرتکب ٹھرایا اور سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔
کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40اور باقی کھلاڑیوں پر 20،20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ عمران خان جونیئر کو لیول ون کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی اور آئندہ کے لیے انتباہ کیا گیا۔