ملک میں غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے، عبدالقادر بلوچ 

50

کوئٹہ(آن لائن) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت گرانے یا حکومت بنانے کے لیے نہیں بنایا جا رہا ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپوزیشن جماعتیں ایک پیچ پر ہوں گے ، ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے ، اٹھارویں ترمیم کی کوئی مخالفت نہیں کر رہا اٹھاوریں ترمیم کے ذریعے ہی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہو گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے حال احوال کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ اور پریس کلب کے صدر رضاء الرحمن بھی موجود تھے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر قادر بلوچ نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا موقع ملا مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے تعاون کا یقین دلایا شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ اس وقت ملک معیشت کے حوالے سے مالی بحران کا شکار ہے تو میثاق معیشت کے لیے تجویز پیش کی کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ ہر قسم تعاون کرے گی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کی اس تجویز کو قبول نہیں کی۔حکومت کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔