راولپنڈی، 8اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

34

راولپنڈی(اے پی پی )راولپنڈی پولیس نے 8اشتہاری مجرموں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے طاہر حمید سے1500گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے عثما ن سے1300گرام چرس اور زبیر سے 220 گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے فیض سے 150 بوتل دیسی شراب ،عرفان سے26بوتل شراب اور شبیر سے 06لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے شمس الزمان سے10لیٹر کھلی شراب اور ممریز اختر سے5لیٹر کھلی شراب ،تھانہ بنی پولیس نے حمزہ ،حسن اور سلیمان سے 2عدد پستول 30بور معہ 19روند ،تھانہ صادق آباد پولیس نے شمشیر سے ایک عدد پستول 30بور معہ 3روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔تھانہ پیرودہائی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم محمد ظفر تھانہ سول لائن پولیس نے اشتہاری مجرمان افتخار، شاہد ،عابد،عبداللہ ، سجاداور اسرارالحق ،تھانہ مورگاہ پولیس نے مجرمان اشتہاری ریاض اور وحید اللہ کو گرفتار کرلیا ۔