گوادر پور? س? برآمدات ?ا آغاز ?رد?ا گ?ا

278

بلوچستان میں واقع گوادر پورٹ نے آج سے کام شروع کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق پورٹ سے مچھلی سے بھرے کنٹینر کی پہلی کھیپ دبئی کے جبل علی پورٹ کے لئے روانہ ہوگی۔

زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر مچھلی سے بھرے پانچ سے چھ کنٹینرز مختلف ممالک کو برآمد کئے جائیں گے جن میں دبئی ، بنگلہ دیش ملائیشیا اور انڈونشیا کے ممالک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ کا انتظام چائینز اوورسیز کمپنی کے پاس ہیں مزکورہ کمپنی نے گوادر پورٹ کا انتظام اس لئے سنبھالا تھا کہ اس پورٹ کے زریعے چینی اشیاء کو مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک برآمد کیا جاسکے ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر گوادر پورٹ کو پاک چین اقتصادی راہداری پرو جیکٹ کا حصہ بنا یا گیا تھا۔