الخدمت خواتین کے تحت 100 مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم

58

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام100 مستحق خاندانو ں میں ونٹر پیکیج تقسیم کردیے گئے۔ اس سال مجموعی طور پر 2 ہزار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کیے جائیں گے ۔ ونٹر پیکیج میں لحاف، گرم کپڑے اور راشن پیک شامل ہیں۔ونٹر پیکیج کی تقسیم میں کمیونٹی سروسز پروگرام کی انچارج کرن عامر اور منیجر آپریشنز الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ شہباز چوہان موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرن عامر نے کہا کہ الخدمت کا خواتین ونگ غریب و بے سہارا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کا م کر رہی ہے۔ شہباز چوہان نے کہا کہ اس سال 2 ہزار سے خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ پیکیجز فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، بنی گالہ ، اٹک اور مری میں رہنے والے یتامی میں بھی تقسیم کیے جائیں گے۔